لاہورمیں کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ مدعی کے مطابق اسکی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا۔
مزید پڑھیں:8 روز سے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں
ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق اس کی بہن کو چھ ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی۔
ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی مغویہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔
ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں مغویہ کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔