اداکار عامر خان کی فاطمہ ثناء کے ہمرا ہ"پیکل بال" کھیلنے کی ویڈیو وائرل

May 24, 2023 | 13:41:PM
 بھارت کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے کسی نے چھپ کرریکارڈ کیا اور انسٹاگرام پر جاری کردیا۔

اداکار اس ویڈیو میں فاطمہ ثناء کے ہمراہ "پیکل بال" کھیل رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کے چہرے واضح طور پر عیاں ہیں۔  ویڈیو میں عامر اور فاطمہ ثناء نیٹ کی ایک جانب کھڑے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

یاد رہے کہ عامر خان اور فاطمہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ 2016 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم "دنگل" میں دکھے تھے جس میں فاطمہ نے اداکار کی بڑی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بھارت  کی معروف اداکارہ ٹریفک  حادثے میں ہلاک