بھارت  کی معروف اداکارہ ٹریفک  حادثے میں ہلاک

May 24, 2023 | 11:32:AM
بھارت  کی معروف اداکارہ ٹریفک  حادثے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی سیریل ’’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ویبھاوی  اپا دھیائے سڑک حادثے میں چل بسیں، ان کی موت ملک کے شمالی علاقے میں سفر کے دوران ہوئی، ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔

اداکارہ  ویبھاوی اپادھیائے کو شہرت ’’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘‘ میں ادا کئے گئے ’’ جسمین‘‘ کے کردار سے ملی،انہوں نے سی آئی ڈی، عوام کی عدالت سمیت متعدد ٹی وی شوز میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور آرٹسٹس نے ویبھاوی کے اچانک انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 خیال رہے کہ چند دن قبل  بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سوچندرا داس گپتا  بھی سڑک حادثے میں چل بسی تھیں،اداکارہ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد آن لائن بائیک رائیڈر کے ہمراہ اپنے باپ کے گھر واپس جارہی تھیں کہ دوران سفر بائیک کو حادثہ پیش آ گیا، حادثے کے بعد مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے معروف اداکار چل بسے