دل کا دورہ پڑنے سے معروف اداکار چل بسے

May 24, 2023 | 10:50:AM
دل کا دورہ پڑنے سے معروف اداکار چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے سبب 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا چھوڑ گئے۔اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی، انہوں نے بتایا کہ نتیش کی آخری رسومات بدھ کی شام ادا کی جائیں گی۔