آئل انڈسٹری کیلئے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی ) پیٹرولیم سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،اوگرا نے آئل انڈسٹری کے لیے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروا دیا۔
اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے آئل سپلائی چین کی نگرانی شروع کردی گئی، اس سلسلے میں اوگرا ہیڈ آفس میں تربیتی سیشنکا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈیجیٹل نظام سے پیٹرولیم نظام میں بڑی تبدیلی،ریفائنری سے ریٹیل تک ڈیٹا انضمام اور شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ متوقع ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت حقیقی وقت میں مانیٹر ہوگی۔
خیال رہے کہ اوگرا کا عزم، آئل سیکٹر میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات تیزکردی ہیں،سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون بڑھانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم فعال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب آگئیں