متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب آگئیں

Mar 24, 2026 | 15:12:PM
متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔


ریاست عجمان کے علاقے المنامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی کے علاقے غیاثی، الوثبہ اور محمد بن زاید سٹی میں شدید بارش سے پانی جمع ہوگیا۔

ادھر دبئی، العین سٹی ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں بھی بارش کا طاقتور سلسلہ جاری ہے۔

 اماراتی محکمہ موسمیات نے   بارش کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 27 مارچ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات عرب امارات کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے اور رات کو ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔