پہلا ٹی 20، افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Mar 24, 2023 | 21:02:PM
پہلا ٹی 20، افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شارجہ میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 92 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے سب سے زیادہ 18 سکور بنائے ان کے بعد صائم ایوب نے 17 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے 16 رنز بنائے۔ 

افغانستان نے پاکستان کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 13گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا، افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں،جبکہ پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے  کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔