شہبازگل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیاگیا

Mar 24, 2021 | 20:51:PM
شہبازگل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔
لاہورکی مقامی عدالت میں شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نے تینوں ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کی ضمانت منظور کی۔
ملزمان کے وکیل رفاقت ڈوگر کا دلائل میں کہنا تھا کہ ان کے موکل جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ان سے کوئی تفتیش باقی نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل کے بعد تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:خبر دا ر۔۔ہوشیار۔۔کورونا کی نئی سب سے خطرناک قسم پاکستان داخل
 خبر دا ر۔۔ہوشیار۔۔کورونا کی نئی سب سے خطرناک قسم پاکستان داخل