مریم نواز کی پیشی۔۔ فضل الرحمان کا خود ریلی لے کو نیب آفس جانے کا فیصلہ

Mar 24, 2021 | 19:03:PM
 مریم نواز کی پیشی۔۔ فضل الرحمان کا خود ریلی لے کو نیب آفس جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی کے موقع پر پی ڈی ایم نے عوامی قوت دکھانےکا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور 26مارچ کوجے یوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل ( جمعرات ) کو لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔ 
دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی پرا میر جے یوآئی لاہورمولانا نعیم الدین کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، مولانا نعیم الدین نے کہا ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،سانڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکرےگی اور تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔