دہشتگردی کا مقدمہ بنانیوالے خود معاشی دہشتگرد ہیں،حلیم عادل

Mar 24, 2021 | 12:10:PM
دہشتگردی کا مقدمہ بنانیوالے خود معاشی دہشتگرد ہیں،حلیم عادل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشتگرد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں گے،نیب زدگان کا ٹولہ این آر او لینے نیب جارہا ہے،پی ٹی آئی رہنما  نے کہا کہ پولیس افسران سے کہتا ہوں اتنی غلامی کرو جتنا برداشت کرسکوکسی افسر کو آئی جی بننا ہے کسی کو ایڈیشنل آئی جی بننا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کو چھوڑ کر چمچہ گیری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے