سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی، بمشکل ایک قبرستان میں دفن کیا گیا

Jun 24, 2026 | 20:11:PM
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی، بمشکل ایک قبرستان میں دفن کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زور حسین کاظمی)  سرگودھا میں 8 سالہ  بطی کے ساتھ  زیادتی اورقتل کے ملزم کی ہلاکت کے بعد دنیا مین ہی اس کا عبرت ناک انجام سامنے آ گیا۔
آٹھ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے  مرکزی ملزم محمدارسلان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے بعد  اس کی تدفین ایک مسئلہ بن گئی۔  شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور  قبرستانوں کے منتظمین نے  تدفین کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد مختلف علاقوں میں تدفین کے لئے لے جائی گئی لیکن کسی بھی قبرستان کے منتظمین نے اس بدکردار شخص کی میت کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔
 شہریوں نے  اس کے جنازے اور تدفین میں شرکت سے گریز کیا۔ کمسن بچی کے بہیمانہ قتل پر شہر بھر میں غم و غصہ برقرار ہے۔ تاہم بعد میں  ملزم کو 58 شمالی قبرستان میں دفن کیا گیا ۔ 7 افراد نے اس کی  نماز جنازہ  پڑھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 سالہ کلثوم سے مبینہ زیادتی و قتل کیس میں اہم پیشرفت