قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

Jun 24, 2026 | 16:00:PM
 قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مستردہوگئے۔
 حلقہ کھاوڑا کے ریٹرننگ آفیسر سردار غضنفر کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا۔
قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی پرحلقہ کھاوڑہ سے امیدوار راجہ محمد بشیر خان کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا تھا۔
راجہ محمد بشیر خان کی جانب سے راجہ گل مجید ایڈووکیٹ و دیگر نے نے دلائل دیئے،اعتراضات پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر سردار غضنفر نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جس کے بعدقائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر تاحال انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں,ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے بعد قانونی و انتخابی آپشنز پر غور شروع کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیڈرل گرانٹس کی فراہمی پر صوبوں کا کردار لائق تحسین ہے: اسحاق ڈار
درخواست گزار کے اعتراضات منظور ہونے پر ریٹرننگ آفیسر کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،حلقہ کھاوڑا سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ثاقب مجید نے اپنے سیاسی حریف کے کاغذات مسترد ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ چوہدری لطیف اکبر میدان میں ہوتے تو مقابلہ اچھا ہوتا ان کو کاغدات جمع کروانے سے پہلے جائزہ لینا چاہیئے تھا۔