عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری ہوگئے۔
سول جج احسان اللہ چودھری نےکیس کی سماعت کی، میاں جاوید رفیع ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
محمد اسحاق کی جائیداد میں ورثا کا نام درج کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا،عدالت نے کہاکہ اگر کسی مجاز عدالت نے کوئی حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے تو وارنٹ روک دیے جائیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔