وزیر داخلہ محسن نقوی کا دیر لوئر میں کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین
خوارجی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیاگیا،قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دیر لوئر میں کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کو سراہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ سیدمحسن رضانقوی نے دیر لوئر میں کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر سپوتوں نے خوارجی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں:لوئردیرمیں6انتہائی مطلوب دہشت گرد جہنم واصل ،بھاری اسلحہ برآمد
سیدمحسن رضانقوی نے کہاکہ قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔