آبنائے ہرمزعالمی آبی گزرگاہ ، کسی ملک کو ٹول یا فیس عائد کرنے کی اجازت نہیں:امریکا

Jun 24, 2026 | 08:37:AM
 آبنائے ہرمزعالمی آبی گزرگاہ ، کسی ملک کو ٹول یا فیس عائد کرنے کی اجازت نہیں:امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران امریکا معاہدے پر خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک کو امریکا کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانیاں دینے کا امکان ہے ۔

ابوظبی پہنچنے پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایک بار پھر کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے ، عالمی قوانین کے مطابق کسی ملک کو آبنائے ہرمز پر ٹول یا فیس عائد کرنے کی اجازت نہیں۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، عالمی آبی راستے پر ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، خطے کے تمام ممالک امریکا کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگا، ایران ریاست کے طور پر کام کرے تو بڑی ترقی کے مواقع ہیں، خطے میں جب تک ایرانی پراکسیز حملے کریں گے کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، عراق میں بھی حماس، حزب اللہ جیسے گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں، امریکا ایران بات چیت میں یہ موضوع بھی جلد زیر بحث آئے گا۔

واضح رہے کہ عمان اور ایران نے منگل کے روز ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا تھا کہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض وصول کی جانے والی فیس کا جائزہ لیں گے۔