اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے کمی کے بعد 285.80 روپے پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت3.40 روپے بڑھ کر 332 روپے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4.61 روپے مہنگا ہوکر 388.76 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے کم ہوکر 78.04 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 76.30 روپے کا ہوگیا۔
اسٹٰٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 283.87 روپے سے کم ہوکر 283.77 روپے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا خلیج کیلئے فلائٹ آپریشن بھی بحال