زہریلہ دودھ پینے سے3بچے جاں بحق ماں کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی ) راولپنڈی کے علاقے محلہ راجہ سلطان تھانہ بنی کی حدود میں زہریلا دودھ پینے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نوہیل ولد صائم مسیح،4سالہ منسہ دختر سلیم مسیح، اور 8 ماہ کی مارثہ دختر سلیم مسیح کے طور پر ہوئی ہے، اہلِ علاقہ کے مطابق متاثرہ خاندان بھٹہ نیک عالم میں مقیم تھا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق بچوں کی ہلاکت زہریلا دودھ پینے کے باعث ہوئی،پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں تاکہ دودھ میں زہر ملنے کے محرکات سامنے لائے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ چیلنجز سے نمٹنےکیلئے نوجوانوں کاکلیدی کردار ہے،مل کر پاکستان کو مضبوط تر بنانا ہے،کورکمانڈ لاہور