چیلنجز سے نمٹنےکیلئے نوجوانوں کاکلیدی کردار ہے،مل کر پاکستان کو مضبوط تر بنانا ہے،کورکمانڈ لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکہء حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی،کور کمانڈر نے عالمی اور علاقائی تناظر میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دور رس اثرات پر بھی بات کی ،جنرل فیاض حسین شاہ نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر قرار دیا ۔

کور کمانڈر نے حاضرین کے مختلف سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات بھی دیئے،لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کا کہنا تھا کہ قوم کے معمار، اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی طاقت کو عیاں کر دیا،مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے،تعلیم اور ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کے پی حکومت نے بجٹ منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا: علیمہ خان