"سردارجی 3"کے گانے"سوہنی لگدی"میں ہانیہ عامر کی پرفارمنس کی دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم"سردار جی 3" کا گانا"سوہنی لگدی"ریلیزکردیاگیا جس میں پاکستانی خوبرواداکارہ ہانیہ عامربھی جلوے بکھیرتی نظرآرہی ہیں۔
اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہیں دیکھتے وائرل ہوگئی، مداحوں کواس گانے میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پراس گانے کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے،اس میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔
گانے کی شاعری ظفر سندھو نے لکھی ہے جبکہ اس کی موسیقی مکس سنگھ نے ترتیب دی ہے، گانے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کو دلکش پہاڑی مناظر میں رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے،یہ گانادلجیت دوسانجھ نے گایا ہے، گانے میں ہانیہ عامر کو ساڑھی جبکہ دلجیت دوسانجھ کو روایتی پنجابی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائشہ خان کی پراسرارموت،بشریٰ انصاری نے اہم انکشاف کردیا
"سردار جی 3" 27 جون کو بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں ریلیزہورہی ہے جبکہ دلجیت دوسانجھ کو اس وجہ سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہےکیونکہ بھارت میں اس فلم کی ریلیزروک دی گئی ہے۔