پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کی ایک ساتھ جشن منانےکی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔
آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق انگلش کپتان نے شاہین شاہ کو بابر اعظم سے بہتر قرار دیدیا
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران اس جوڑی کی انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شمولیت کو دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ ایشان کشن اس میچ کے ذریعے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔