خلیج کی بند فضائی حدود کھل گئیں،فلائٹ آپریشن شدید متاثر 

Jun 24, 2025 | 09:29:AM
  خلیج کی بند فضائی حدود کھل گئیں،فلائٹ آپریشن شدید متاثر 
کیپشن: فائل فوٹو   خلیج ، فضائی حدود ،فلائٹ آپریشن ،شدید متاثر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) خلیج کی حالیہ بند فضائی حدود کھلنے  سے ہزاروں پروازیں درہم برہم ہو گئیں ۔ 
  تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے دوحہ میں امریکی ائیر بیس پر میزائل حملے کے باعث پورے خطے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے،کئی گھنٹے کی بندش کے بعد قطر، کویت ، بحرین نے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔ 

امارات اور سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اعلان نہ کیے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ 

دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، ریاض، جدہ، مدینہ، بحرین، کویت، مسقط اور دیگر ایئرپورٹس کی سیکڑوں پروازیں مختلف ائیرپورٹس پر اتاری گئیں یا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں وہاں واپس موڑ دی گئیں۔ 

دوحہ ائیرپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا یا مختلف ائیرپورٹس پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔ 

اچانک فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے دوحہ ائیرپورٹ پر موجود 200 پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فضائی حدود کی بندش اور قطر ائیرویز کی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے درجنوں پروازوں نے یورپ کا رخ کیا یا واپس چلی گئیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم ،پی ٹی آئی کےسینئر  رہنما  پیپلزپارٹی میں شامل

دوحہ ائیرپورٹ پر روانگی کے منتظر کئی ہزار مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ 

اسی طرح بحرین ائیرپورٹ پر بھی 150 پروازوں کی آمد روانگی روکی گئی۔ کویت سٹی ائیرپورٹ سے بھی 100 پروازوں کی آمد روانگی روکی گئی۔ 

کراچی اسلام اباد لاہور اور دیگر شہروں سے بحریں ، شارجہ ، ریاض ، ابوظہبی، دمام، مدینہ مسقط کی 14 پروازوں کو واپس موڑ دیا گیا جن میں سے 3 پروازوں کو مسقط ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

ملک کے 7 بڑے ائیرپورٹس سے 30 پروازوں کی روانگی کئی گھنٹے تک روکے رکھی گئی۔ 

تاہم 2 گھنٹے بعد دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے بھی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ 

 مزید پڑھیں:یا اللہ خیر ۔۔۔۔ 6.5 شدت کا زلزلہ ،بھاری نقصان کا خدشہ

ائیر کینیڈا، ائیر فرانس، برٹش ائیر، یونائیٹڈ ائیر، سنگاپور ائیر سمیت دنیا بھر کی 20 سے زائد بڑی ائیر لائنز نے خلیج کے لیے پروازیں معطل کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہزاروں مسافر بھی سفر سے گریز کرنے لگے ہیں۔ 

ترکش ایئرلائنز نے بحرین، دمام، دوحہ، دبئی، کویت، ابوظہبی، اور مسقط کی آج کی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصر نے بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا ہے۔