میرا جی کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہشمند ہوں، نادیہ افگن کا انکشاف

Jun 24, 2023 | 10:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ میرا جی بہت اچھی انسان ہیں۔ میرا جی اسمارٹ ترین خاتون ہیں میرا جی کے ساتھ ورلڈ ٹور پر پر جا سکتی ہوں۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں میرا جی کے حوالے سے بات کی۔ پروگرام کی میزبان نے نادیہ افگن سے پوچھا کہ اگر انہیں ورلڈ ٹور پر جانا ہو تو وہ کس کو منتخب کریں گی؟ 

جس پر نادیہ افگن نے جواب دیا کہ وہ میرا جی کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانا پسند کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ میرا سے بے حد محبت کرتی ہیں کیونکہ میرا جی بہت اچھی انسان ہیں۔ نادیہ نے اپنی ہدایت میں بننے والے ڈرامے شام ڈھلے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ان کے گھر ڈرامے کی عکس بندی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان تاریخ کی سب  سے بڑی فلم "عمر وعیار : اے نیو بگننگ" کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

نادیہ افگن کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دروان میرا اکثر انہیں صبح ملتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لالی وڈ اداکارہ میرا ایک فراغ دل اور خوبصورت انسان ہے۔ جو کہ کھلے دل کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو جس انداز میں خود کو پیش کرتی ہے مجھے لگتا ہے کہ میرا جی اندر سے بے حد اسمارٹ ہیں۔ میرا کا یہی انداز انہیں کامیاب کرتا ہے۔