صبور علی کے بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Jun 24, 2022 | 16:32:PM
صبور علی کے بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
کیپشن: صبور علی کے بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشہور  اداکارہ صبور علی کے نئے بولڈ فوٹو شوٹ پر انٹرنیٹ صارفین کا ملا جلا ردّ عمل سامنے آ رہا ہے۔جس میں کچھ لوگ تو تعریف کرر ہے ہیں لیکن کطھ لوگ تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطاق صبور علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ماڈل خوشحال خان کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ کا فوٹو شوٹ کچھ صارفین کوپسند آیا اور کچھ نے اس پر منہ ناک بنایا۔

 صبور علی کے میک اپ کی وجہ سے کچھ صارفین نے ناصرف اُنہیں پہنچاننے سے انکار کیا بلکہ اُن کے میک اپ کا مذاق بھی اُڑایا۔

صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کی بھرمار ہوگئی ہے۔

ندا نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ واقعی صبور علی ہیں یا کوئی اور‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار اتنا عجیب ترین میک اپ دیکھا ہے جس نے آپ کی خوبصورت خصوصیات کو بدل دیا ہے‘۔

 ایک صارف نے میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ ’آپ نے اتنی خوبصورت لڑکی کا کیا حال بنا دیا ہے‘ایک صارف نے کہا کہ ’صبور علی براؤن مُنڈی لگ رہی ہیں‘۔

بہروز نامی صارف نے تو صبور علی کو میک اپ کی وجہ سے ’عجوبہ‘ قرار دے دیا۔