بارود سے بھری گاڑی کو بابو صابو ناکے پر روکنے کی تصویر سامنے آگئی 

Jun 24, 2021 | 18:13:PM
بارود سے بھری گاڑی کو بابو صابو ناکے پر روکنے کی تصویر سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوہرٹاؤن بم دھماکہ میں اہم پیش رفت،گاڑی کو بابو صابو ناکے پر روکنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم کڑیاں ملانے میں مصروف ہے، دہشتگردی کےلئے استعمال ہونےوالی ممکنہ گاڑی براستہ موٹروے لاہورمیں داخل ہوئی، 9بج کر40منٹ پرگاڑی کوبابوصابوناکے پرتعینات سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کےلئے روکا۔
سکیورٹی اہلکارنے ڈرائیورسے دستاویزات اورکوائف کی تلاشی کے بعدگاڑی کوروانہ کردیا، ناکے پرتعینات اہلکار بارودسے بھری گاڑی کو روکنے کے باوجود موادکاسراغ نہ لگاسکے، سی ٹی ڈی نے بابوصابوناکے پرتعینات سکیورٹی اہلکاروں کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاون دھماکہ میں بڑی پیش رفت ، ماسٹر مائنڈ گرفتار