زمان پارک جلاؤ گھیراؤکیس؛حماد علی اعوان کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حماد علی اعوان کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حماد علی اعوان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم حماد اعوان زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے ۔ملزم حماد اعوان نے کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔ملزم حماد اعوان پی پی151مناواں سے پی ٹی آئی کا امیدوار تھا ۔
وکیل عرفان علوی نے کہاکہ ملزم پیشہ کے حوالے سے وکیل ہے ۔ملزم کو اڑھائی سال بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔تفتیشی افسرنے استدعا کی کہ تفتیش کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے ملزم حماد علی اعوان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے ملزم کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ ملزم کی تھانہ ریس کورس کے مقدمہ نمبر 410/23 میں گرفتاری ڈالی گئی ہے ۔