گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دے دیا گیاجس کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کا نفاذ اور پارکنگ میٹرز لگائے جائیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔