سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، نگران حکومت کے معاملات پر مشاورت

Jul 24, 2023 | 18:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) مولانا فضل الرحمٰن سے سردار اختر مینگل کی ملاقات، اسمبلی تحلیل کی تاریخ اور نگران حکومت کیلئے ناموں پر غور کیا۔

نگران حکومت اور اسمبلی تحلیل کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیر اعظم کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال، طالبات کا جنسی استحصال، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اقدم اٹھا لیا

دونوں بڑی پارٹیز کے سربراہان نے ملاقات کے دوران بلوچستان میں نگران وزیراعلی کے نام اور موجودہ اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے متعلق مشاورت کی، انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی غور کیا۔