آرمی چیف سے امریکی سینکام کےکمانڈرکی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

Jul 24, 2023 | 13:05:PM
آرمی چیف سے امریکی سینکام کےکمانڈرکی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سے امریکی کمانڈر ملاقات کررہے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےکمانڈر  یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل عاصم منیر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانےکی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔