خیرپور میں ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیرپور میں ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو افراد کا یہ قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے۔
پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیرپور، پیرگوٹھ کے قریب کیٹی زمان شاہ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے مسمات اللہ ورائی کو قتل کردیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کوٹ میرمحمد میں فائرنگ کرکے غلام حسین تیغانی کو قتل کردیا۔
دونوں مقتولوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس حکام بتا رہے ہیں کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی، حفاظتی انتظامات کی تفصیل بتادی