کورونا کے پھیلاﺅ کا خدشہ۔۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ

Jan 24, 2022 | 19:58:PM
پشاور، سمارٹ لاک ڈائون، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: سمارٹ لاک ڈاؤن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشات کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔صوبائی دارالحکومت کے علاقوں میں آج  سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان ،آؤٹ انٹری بند رہے گی، سمارٹ ڈاو¿ن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگایا گیا جا رہا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا خوردونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔
علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہاہے کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!