معروف بھارتی ادا کا رورون دھون اور نتاشا دلال کی شا دی ہو گئی

Jan 24, 2021 | 20:26:PM
معروف بھارتی ادا کا رورون دھون اور نتاشا دلال کی شا دی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بولی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔


تفصیلا ت کے مطا بق دونوں کی شادی کی خبریں گزشتہ ہفتے گردش کرنا شروع ہوئی تھیں اور بعدازاں تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے علاقے علی باغ میں ہوا تھا۔اگرچہ واضح طور پر ورون دھون اور نتاشا دلال یا ان کے والدین نے شادی کی تقریبات شروع ہوجانے کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیںانڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جس میں 40 سے 50 مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔ورون دھون کی شادی کی تقریب میں منیش ملہوترا بھی شریک ہوئے، صرف ایک وی آئی پی مہمان شریک ہوئے جو فلم ساز کرن جوہر ہیں۔