بھارت: یوم جمہوریہ سے قبل ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کےنعرے،6 افراد گرفتار

Jan 24, 2021 | 16:08:PM
بھارت: یوم جمہوریہ سے قبل ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کےنعرے،6 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے  نئی دہلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگ گئے۔پولیس نے6 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کےنعروں سے گونج اٹھا. چند نوجوان چھوٹی بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔

مقامی پولیس  کے مطابق گرفتارافراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں. پولیس ان کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔