تنہا بندر پنچ کی ڈھائی لاکھ ڈالر قیمت زو انتظامیہ نے معذرت کے ساتھ پیشکش ٹھکرا دی

Feb 24, 2026 | 21:13:PM
 تنہا بندر پنچ کی ڈھائی لاکھ ڈالر قیمت زو انتظامیہ نے معذرت کے ساتھ پیشکش ٹھکرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پیسہ سب کچھ نہیں، ویلیوز زیادہ قیمتی ہیں؛ جاپان کے اِچی کاوا سِٹی زو نے اپنے  نوعمر ی میں بے تحاشا مشہور ہو جانے والے بندر کو ڈھائی لاکھ ڈالر کے عوض بیچنے سے انکار کر دیا۔

بندریا ماں کے تنہا چھوڑ دینے کے بعد مایوسی کی تصویر بنے ننھے بندر  پنچ کو  اِچی کاوا سٹی زو کے ایکسپرٹس  مکمل توجہ کے ساتھ پال رہے ہیں۔ اس دوران اس کم سن بندر کی سوشلائزیشن  میں خلا کی بعض ویڈیو کلپس سوشل پلیٹ فارمز پر آئین اور چھا گئیں۔ بندر کا یہ بچہ ہمدردی کا مرکز بن گیا۔ اس صورتحال کو کیش کروانے کے لئے ایک سوشل انفلوئنسر نے زو کی انتظامیہ کو  بندر کا یہ بچہ ڈھائی لاکھ ڈالر کے عوض بیچنے کی پیش کش کی، زو کی انتظامیہ نے اپنی ویلیوز کو ترجیح دی اور بھاری رقم کے عوض اپنے بندر بچے کو بیچنے سے معذرت کر لی۔

 برطانوی انفلوئنسر نے خریدنے کی  پیشکش کرتے ہوئے بظاہر یہ کہا کہ وہ بندر کی تنہائی دور کرنے کے لئے اسے خریدنا چاہتا ہے۔ لیکن اِچی کاوا سٹی زو  کے  جانوروں کے روئیوں کو سمجھنے والے اہلکاروں کا خیال ہے کہ نو عمر پنچ کی تنہائی انسان نہیں بلکہ بندر ہی دور کر سکتے ہیں اور وہ یقیناً کچھ عرصہ مین اپنی زندگی کی اس مشکل، قدرے تنہا فیز سے گزر ہی جائے گا۔ 

جاپان کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پنچ نامی ننھے بندر کو پہلے ماں نے بے رخی دکھائی اور پھر دوسرے بندر اس کے پیچھے پڑگئے۔

ننھے پنج نے اپنے کھلونا دوست کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا تو معصومیت، خوف اور تنہائی کو ظاہر کرتی تصاویر نے لاکھوں دل جیت لیے اور یہ منظر سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ اب پنچ کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں ہمدرد اور غم گسار ہیں۔  زو مین وہ بندروں کی کمیونتی میں اب بھی اکیلا ہے  اور دوسرے بندروں کی توجہ حاصل کرنے میں اب تک ناکام ہے۔وہ  یہ نہیں جانتا کہ وہ کس قدر مقبول ہو چکا ہے۔ 


 ایک  برطانوی انفلوئنسر نے پنچ کو ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش بھی کی لیکن چڑیا گھر انتظامیہ نے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پیدائش کے بعد والدہ بندریا کے تنہا چھوڑ دینے کے بعد سے پنچ مشکل میں ہے۔ ابتدائی کچھ مہینوں میں پنچ نے انکلوژر میں موجود دوسرے بندروں سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملی۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے ماں کی ممتا سے محروم بندر کے بچے کے اکیلے پن کو دور کرنے کیلئے بندر کی شکل والا ایک کھلونا دیا جسے وہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھتا ہے۔