حیدر آباد؛پولیس کی کارروائی، 2خواتین سمیت3منشیات فروش گرفتار

Feb 24, 2026 | 19:59:PM
حیدر آباد؛پولیس کی کارروائی، 2خواتین سمیت3منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدرآبادکے  تھانہ راہوکی پولیس نے کارروائی کرکے 2 خواتین سمیت 3 منشیات سمگلرز گرفتار کر لئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ راہوکی کی حدود میں مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران دو خواتین اور ایک مرد منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروش سے تین کلو سے زائد چرس برآمدہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: