والدسخت مزاج تھے، شوہر کی اجازت سے شوبز میں قدم رکھا: زارا نور عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ والد اتنے سخت مزاج تھے کہ جب تک شادی نہیں ہوئی اس وقت تک اداکاری کا آغاز نہیں کیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے گھر کے سخت ماحول کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہیں کئی معاملات میں آزادی حاصل نہیں تھی۔
اپنے والد اور بھائیوں کی سختی کا ذکر کرتے ہوئے زارا نورعباس نے کہا کہ میرے والد کسی ایسی ملازمت کے حق میں نہیں تھے جس کے لیے مجھے گھر سے باہر جانا پڑے، انہوں نے مجھے قانون کی تعلیم حاصل نہیں کرنے دی، اس لیے میں نے ماس کمیونیکیشن پڑھا۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ والد نے مجھے شوبز یا میڈیا جوائن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی بلکہ شوہر کی اجازت سے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے تین بھائی ہیں اور میں اکلوتی بہن ہوں، بڑے بھائی بہت سخت مزاج ہوا کرتے تھے، وہ کہتے تھے کہ میں تمہارے والد جیسا ہوں، یونیورسٹی کے وقفے میں وہ مجھے لینے آ جاتے تھے، مجھے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے، گھومنے پھرنے، فلم دیکھنے یا شاپنگ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کاش کراچی بھی لاہور کی طرح خوبصورت نظر آئے؛ سونیا حسین
زارا نورعباس نے مزیدبتایا کہ درمیانے والے بھائی کے ساتھ اکثر بحث اور لڑائی ہو جاتی تھی، تاہم سب سے چھوٹے بھائی کے ساتھ میرا تعلق مختلف تھا، میں اسے تنگ کرتی تھی اور وہ مجھے چھوٹے بچے جیسا لگتا ہے۔