طارق فضل چودھری نے بانی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کی وضاحت کر دی

Feb 24, 2026 | 12:10:PM
طارق فضل چودھری نے بانی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کی وضاحت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔
طارق فضل چوہوری نے کہا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی انتظامات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا، پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔

وفاقی وزیر کے مطابق آج دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کی کہانی شروع، ٹی 20 ورلڈکپ میں صورتحال سنسنی خیز  ہو گئی

طارق فضل چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔