برطانیہ میں آج بلڈ رین ہونے کا امکان، ماہرین نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں حالیہ برسوں کے دوران شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، اور اب یورپی ماحولیاتی ادارے CAMS نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ایک نایاب مظہر یعنی بلڈ رین (سُرخ بارش) کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ صحرائے اعظم (صحارا) سے اٹھنے والی سرخ گرد کی ایک بڑی تہہ یورپ سے ہوتی ہوئی برطانیہ کی طرف بڑھ رہی ہے، یہ سرخ گرد جب برطانیہ کی جاری بارشوں کے ساتھ ملے گی تو بارش کا رنگ سرخ دکھائی دے گا، جسے عام طور پر ’بلڈ رین‘ کہا جاتا ہے۔
یورپی ماحولیاتی ادارے کے سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن نے بتایا کہ سرخ ریت زیادہ تر جنوبی انگلینڈ کے اوپر اور اونچی بلندیوں پر گزرے گی، اُن کے مطابق یہ مظہر بظاہر خوفناک نظر آنے کے باوجود انسانی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوگا، اور اس کے نتیجے میں گاڑیوں اور کھلی سطحوں پر صرف ایک ہلکی ریت کی تہہ پڑ سکتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ نایاب مظہر افریقہ کے خط استوائی علاقے میں موسمی بایو ماس جلانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ریت کی لہر سے جنم لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خصوصی رمضان پیکج کا اعلان 12500 روپے فوری حاصل کریں
صحرا میں تیز ہوائیں ریت کو بلند فضاء میں اٹھاتی ہیں اور اگر اوپری فضاء میں ہوائیں شمال کی طرف چل رہی ہوں تو یہ ریت کی لہر برطانیہ تک پہنچ سکتی ہے۔
یورپی ماحولیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یہ سرخ بارش منگل 24 فروری 2026 کو دوپہر کے وقت متوقع ہے اور تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں، برطانیہ کے موسمیاتی دفتر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ملک میں بارشوں کا موسم مارچ 2026 کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین نے زور دیا ہے کہ بلیڈ رین کے سرخ رنگ کے باوجود پریشانی کی ضرورت نہیں، اور سب سے نمایاں اثر گاڑیوں اور کھلی جگہوں پر ریت کی ہلکی تہہ کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔