امریکا میں برفانی طوفان، پروازیں منسوخ،سکول بند، ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
امریکا کےشمال مشرقی علاقے شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں،برفانی طوفان کے باعث 5 کروڑ40 لاکھ افراد کیلئےالرٹ جاری کردیا گیاہے، 6 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ،ان ریاستوں میں نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر،رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔
امریکا بھرمیں11 ہزارسےزائدپروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں،فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ائیرپورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے،نیویارک سٹی میں آج رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے،میئر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی میں سکول بھی بند رکھنے کاحکم دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
نیویارک سٹی میں 18 سے 24 انچ اوربعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔