ٹی 20 ورلڈکپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا آج انگلینڈ سے اہم مقابلہ  

Feb 24, 2026 | 08:48:AM
ٹی 20 ورلڈکپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا آج انگلینڈ سے اہم مقابلہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز )ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سپر  ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا،  قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔

میچ کے دوران موسم بہتر رہنے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق میچ میں بارش کے امکانات کم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:رات گئے عمران خان ہسپتال منتقل ،اب حالت کیسی؟

 یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔