شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر  سے صلح کر لی، گالوں پر بوسہ لینے کی ویڈیو بھی وائرل

Feb 24, 2024 | 22:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے  شوکاز نوٹس  کے بعد شیر افضل مروت نے چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے صلح کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ، جس کے بعد شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئر مین سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر کو گلے لگاتے ہوئے ان کے دونوں گالوں پر ’’پپیاں ‘‘ کر دی ، سامنے آنے والی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت انہیں گلے لگاتے ہیں اور پھر ان کے ایک گال پر کس کرتے ہیں اور پھر بیرسٹر گوہر کو کہتے ہیں ادھر بھی یعنی دوسری طرف بھی ۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شوکاز میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے،شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے،پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،2 دن کے اندر شیر افضل مروت غیر مشروط معافی نامہ جمعہ کروائیں،اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے گی،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی، بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے،اب پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی۔

 شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صادق خان کو مسلمان ہونے کا طعنہ ، برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل