اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات؛ عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب، حامد خان گروپ کو شکست

Feb 24, 2024 | 19:56:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات؛ عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب، حامد خان گروپ کو شکست
کیپشن: وکلا الیکشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر ، نئیر حسین بخاری اور راجہ حلیم عباسی گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، صدر کی نشست پر ریاست علی آزاد 785 ووٹ لے کر کامیاب قرار  پائے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے علی حسین بھٹی 490 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔

اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر نصرت پروین  776 لے کر کامیاب ہو گئیں،ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر شاہین اختر  484 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ندیم  اختر جوئیہ 674 لے کر کامیاب  قرار پائے،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حماد سعید ڈار 577 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔نتائج کے مطابق لائبریری سیکرٹری کی نشست پر  رانا علی رضا 718 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے، ان کے مدمقابل رانا علی عمار 530 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ بار انتخابات ، کس گروپ نے میدان مار لیا ؟ نتائج سامنے آ گیا