فریال تالپور سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں میں لڑکھڑا گئیں

Feb 24, 2024 | 18:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سندھ اسمبلی میں لڑکھڑا گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فریال تالپور حاضری رجسٹر میں دستخط کرنے پہنچی تھیں،فریال تالپور دستخط کرنے کے بعد سپیکر اسمبلی سے ملیں،آغا سراج سے دعا سلام کے بعد سیڑھیاں اترتے ہوئے لڑکھڑا گئیں،فریال تالپور لڑکھڑانے کے بعد سیڑھیوں پر ہی بیٹھ گئیں،قریب موجود افراد فوری آگے بڑھے لیکن فریال تالپورریلنگ کا سہارا لے کر کھڑی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس  اہم وجہ بھی سامنے آ گئی