پی ایس ایل 8، یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

Feb 24, 2023 | 19:01:PM
پی ایس ایل 8، یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، لیگ کے 13ویں میچ میں  یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور اعظم خان کے 42 گیندوں پر 97 رنز کی بدولت 221 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد حسن علی اور فضل فاروقی  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3, 3کھلاڑیوں کو  پولین کی راہ دیکھائی ، ابرار احمد  اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  صرف 157 رنز بناکر ہی آوٹ ہو گئی۔

ٹیم کی بات کی جائے تو یونائیٹڈ میں شاداب بطور کپتان ،  کولن منرو،  رحمان اللہ گرباز،  ریسو وین ڈر ڈسن،  اعظم خان وکٹ کیپر بلے باز،  آصف علی مڈل آرڈر ہارڈ ہٹر بلے باز ، آل راونڈر فہیم اشرف، مبشر  خان ، حسن علی ، فضل حق فاروقی،مسٹری سپنر ابرار احمد شامل ہیں ۔

کوئٹہ ٹیم کی بات کی جائے تو  جیسن رائے ، ول سمتھ، مارٹن گپٹل ، سرفراز احمد، افتخار احمد ، اوڈن سمتھ، محمد حفظ ، محمد نواز ، ایمل خان ، نسیم شاہ  اور محمد حسنین شامل ہیں ۔