پاک، آسٹریلیا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Feb 24, 2022 | 16:24:PM
علیم ڈار ، افیشل
کیپشن: علیم ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک، آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایلیٹ پینل کے علیم ڈار ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ان کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں علیم ڈار کیساتھ احسن رضا ذمہ داریاں نبھائیں گے اور تیسرے میچ میں علیم ڈار کا ساتھ دینے کیلئے ارشد ریاض میدان میں اتریں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: لاہور قلندرز کو شکست، ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی