فرحان اختر نےشادی کی تصاویر شیئر کردیں

Feb 24, 2022 | 16:14:PM
فرحان اختر نےشادی کی تصاویر شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار  و فلم ساز فرحان اختر حال ہی میں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرحان اختر کی شادی میں شوبز سے منسلک کئی شخصیات نے شرکت کی جس میں ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان، ہریتھک روشن، شنکر  ماہادیون اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

انسٹاگرام کی زینت بننے والی تصاویر میں  فرحان اختر کے ہمراہ ان کی دو بیٹیاں شکیا اختر اور اکیرا اختر بھی موجود ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ ادھونا بھابھانی سے ہیں۔

 ایک تصویر میں فرحان بیٹیوں کو خوشگوار موڈ میں گلے لگائے کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں انہیں والد کی دوسری شادی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ تصاویر میں فرحان اختر کے دوست احباب سمیت انڈسٹری کے افراد اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کے تعلقات  2018 میں پروان چڑھنا شروع ہوئے تھے اور رواں ماہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فرحان اختر نے سن 2000 میں ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے  پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا، فرحان کی پہلی اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں۔