وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو میچ کھیلنے کی اجازت ٹیکنیکل کمیٹی نے دی،وسیم خان

Feb 24, 2021 | 20:52:PM
وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو میچ کھیلنے کی اجازت ٹیکنیکل کمیٹی نے دی،وسیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو پہلا میچ کھیلنے کی اجازت ٹیکنیکل کمیٹی نے دی تھی ،پشاور زلمی نے کسی قسم کا دباو نہیں ڈالا۔
 وسیم خان کاکہناتھا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے پشاور زلمی کے فرنچائزر جاوید آفریدی کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر اجازت دی تھی،ان نے کہاکہ محمد حفیظ نے رواں سال سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے معذرت کرلی ہے ۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ گوادر سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ کا پلان ہے دونوں ٹیموں کے درمیان 25 مارچ کو میچ کھیلا جائے گا،گوادر کا پروفائل بہتر بنانے کیلئے کرکٹ کو فروغ دیں گے، میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی انٹرنیشنل مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہونگے، انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔