جنگلی ہلدی کھانسی,نزلہ اورزکام کاآزمودہ نسخہ،ہربلسٹ نعیمہ راؤ
کھانسی کسی بھی طرح کی ہو، کچن میں اس کا علاج موجود ہے :مارننگ ودفضامیں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
معروف ہربلسٹ نعیمہ راؤ نے 24نیوزکے پروگرام’’مارننگ ودفضا‘‘میں کھانسی،نزلہ اورزکام کے آزمودہ اورمجرب نسخے بتادیئے۔
24نیوزکے پروگرام’’مارننگ ود فضا‘‘میں میزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے معروف ہربلسٹ نعیمہ راؤ نےکہا کہ بدلتے موسم میں جنگلی ہلدی, جسے آمبا ہلدی بھی کہتے ہیں,کے ایک چٹکی استعمال سے کھانسی,نزلہ زکام نہیں ہو گا ، یہ جنگلی ہلدی اینٹی بیکٹیریل،اینٹی بائیوٹک اور اینٹی انفلیمیشن ہوتی ہے،اس بارے میں اتنی ریسرچ ہے کہ کینسر کا علاج ہلدی سے ہو رہا ہے ، کچن سے آپ کی صحت بنتی ہے اور کچن سے ہی صحت خراب ہوتی ہے ، کھانسی کسی طرح کی بھی ہو کچن میں اس کا علاج موجود ہے ۔
نعیمہ آپا نے کھانسی کے حوالے سے ٹوٹکے بھی بتائے،انہوں نے نمک فرائی پین میں ڈالا اور اسے گرم کرکے بادام ڈال دئیے ،بادام نمک میں فرائی ہوئے اور نعیمہ راؤ نے دعویٰ کیا کہ یہ کھانسی کا مجرب ٹوٹکا ہے ،یہ بادام چیسٹ انفیکشن کیلئے بہترین ہے ،جب کھانس کھانس کر سینے میں درد ہونے لگے تو یہ ٹوٹکا استعمال کریں۔
ہربلسٹ نعیمہ راؤ نے ایک ا ور سستا ترین ٹوٹکا کھانسی کیلئے بتا یا،انہوں نے کھانسی ،نزلہ ، زکام اور فلو کیلئے دیسی گھی اور گُڑ والی سویاں تیار کیں ،انہوں نے سونے چاندی کا سیرم بھی بنایا ، بادام کے آئل میں سونے کے ورق کو اچھی طرح حل کرکے ، ہاتھ پر نکالیں اور سکن مساج کریں ،یہ جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات ؛تاریخ سامنے آگئی
نعیمہ راؤ نے لونگ کی معجون بھی لائیو شو میں بنائی جو کھانسی کیلئے مؤثر ہے ، ان کا سب سے زبردست ٹوٹکا یہ تھاکہ کینو کو چولہے کی آگ پر رکھیں اور اس میں کالا نمک ، کالی مرچ ، شہد ڈالیں اور اسے پکتے ہوئے اچھی طرح مکس کریں یہ ٹوٹکا کھانسی کیلئے انتہائی مجرب ہے ۔