پی آئی اے کی نجکاری کے بعد محسن نقوی اور عارف حبیب میں خوشگوار مکالمہ

Dec 24, 2025 | 08:53:AM
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد محسن نقوی اور عارف حبیب میں خوشگوار مکالمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور عارف حبیب کے درمیان خوشگوار مکالمہ ہوا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہونے کے بعد شرکاٗ سے ملاقات کے لیے پہنچے تو نجکاری کی کامیاب بولی لگانے والے گروپ عارف حبیب سے گفتگو کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج سب یہی کہہ رہے تھے کہ بس پی آئی اے فروخت ہو جائے، جس کا عارف حبیب نے جواب دیا کہ آپ نے کہا تھا پی آئی اے فروخت ہو جائے میں نے جواب دیا سمجھیں ہو گئی۔

محسن نقوی نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کی کامیاب بولی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچائےگا۔

 یہ بھی پڑھیں:بھاری چالان سے پریشان،موٹرسائیکل  سواروں کیلئے خوشخبری

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بولی بہت اچھی اور شفاف ہوئی ہے آج صرف پاکستان کی جیت ہوئی ہے جس پر وزیراعظم، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں امید ہے پی آئی اے کا نیا سفر شروع ہو گا عوام اب پی آئی اے کا سنہرا  دور واپس آتا دیکھیں گے، عوام اب دوبارہ پی آئی اے سے سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اس موقع پر عارف حبیب نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اے ہمارا قومی ادارہ ہے اس نے بہت اچھے دن دیکھے، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔