اداکارہ وشما فاطمہ اور سبحان کا رومانوی فوٹو شوٹ نے تہلکہ مچا دیا

Dec 24, 2023 | 12:19:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو فنکار جوڑی اداکارہ وشما فاطمہ اور سبحان کے  رومانوی فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو فنکار جوڑی اداکارہ وشما فاطمہ اور سبحان کے  رومانوی فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

ڈراما سیریل 'مجھے پیار ہوا تھا' میں فاحا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ وشما فاطمہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر اکے ہمراہ رومانوی تصاویر سے بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر سبحان اعوان کے ہمراہ رومانوی اور دلکش تصاویر کی کلیکشن شیئر کیا جس میں یہ جوڑا محبت بھرے لمحات کیمرے میں قید کرتا نظر آرہا ہے۔

شادی کی سالگرہ سے قبل  جاری کردہ اس فوٹوشوٹ میں اداکارہ پیچ رنگ کی حسین ساڑھی میں لپٹی کیمرے کے سامنے غضب اداؤں سے قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں جبکہ ساتھ ہی انکے شوہر اداکار اور ماڈل  سبحان اعوان  بھی اہلیہ کے ساتھ خوشگوارموڈ میں پوز دے رہے ہیں۔

 پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اداکارہ نے ہیش ٹیگ ’وشما سبحان کی شادی کی سالگرہ' استعمال کیا اور لکھا کہ،'محبت، دوستی اور  تعاون کا ایک  سال مکمل'۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اس جوڑی نے لاہور میں منعقدہ تین روزہ فیشن ویک میں بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں نے 'کاشیز' کا شاہکار زیب تن کیے ایک دوسرے کے ہمراہ ریمپ پر واک کرکے مداحوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفیں سمیٹیں تھیں۔