سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا

Dec 24, 2022 | 14:26:PM
پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا
کیپشن: سابق کپتان شاہدآفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔ عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔